Social

عزت سے کرکٹ چھوڑی، عزت سے سیاست چھوڑ کر اسرائیل سے ملے پیسوں سے بھابھی کے ساتھ زندگی گزارو، عامر لیاقت کا عمران خان کو مشورہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پارٹی چیئرمین عمران خان کو ایک مشورہ دیا ہے کہ عزت سے کرکٹ چھوڑی، عزت سے سیاست چھوڑ کر اسرائیل سے ملے پیسوں سے بھابھی کے ساتھ زندگی گزارو۔عامر لیاقت حسین نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمران خان سے سوال کیا کہ کیا بلاول اور مریم سے ہار کر ہی جانا ہی تم سے کہیں (عمر میٴْں ) چھوٹے ہیں، تم 75ویں بہار میں ہو اللہ تمہارا سایہ تمہارے بچوں پر قائم رکھے۔

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے لکھا کہ ہم دشمنی میں بھی قدر کی حد میں داخل نہیں ہوتے۔چیئرمین تحریک انصاف کو مشورہ دیتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ عزت سے کرکٹ چھوڑی، عزت سے سیاست چھوڑ کر اسرائیل سے ملے پیسوں سے بھابھی کے ساتھ زندگی گزارو۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر فارن فنڈنگ کیس میں اسرائیل اور انڈیا سے پیسے لینے کا الزام ہے اور معاملہ الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔چند روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv