Social

صدرعارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز صدر پاکستان کو گورنر پنجاب کو برطرف کرنے کی سمری ارسال کی تھی. ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب برطرفی کی سمری پر فیصلہ ہونے تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کی ہے.

فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ گورنر کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کے پاس ہے ان کے دفتر گورنر کو ہٹانے کی کوئی سمری نہیں پہنچی لہٰذا عمر چیمہ گورنر پنجاب کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے.

صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کی ہے، گورنر کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کا ہے ان کے دفتر تک ایسی کوءسمری نہیں پہنچی، لہذا عمر چیمہ گورنر پنجاب کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے.
گزشتہ روز پریس کانفرنس میں بھی گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا تھا کہ جب تک ان کو صدر کا نوٹیفیکیشن نہیں ملتا وہ اس عہدے پر کام کرتے رہیں گے خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے نومنتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری بھی ہونی تھی تاہم گورنر پنجاب نے یہ تقریب موخر کر دی تھی انہوں نے پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے دوران ڈپٹی اسپیکر کے غیر جانب دار نہ ہونے کا الزام لگایا ہے.
علاوہ ازیں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے استعفیٰ پرقانونی رائے مانگ لی ہے گورنر پنجاب نے حلف کے معاملے پر بھی ایڈووکیٹ جنرل کو خط لکھ دیا ہے. انہوں نے ایڈووکیٹ جنرل سے رائے مانگتے ہوئے کہا ہے کہ کیا سردار عثمان بزدار کے وزیراعلی کے منصب سے مستعفی ہونے میں ا?ئینی طریقہ کار کی خلاف ورز ی کی گئی؟ سردار عثمان بزدار نے وزیراعلی کے منصب سے مستعفی ہونے کے لئے گورنر کی بجائے وزیراعظم کے نام استعفی لکھا مجھے اس استعفے کے معاملے میں قانونی رائے دی جائے.
مسلم لیگ( ن) بھی سردار عثما ن بزدار کے مستعفی ہونے کے طریقہ کار پر اعتراض کرچکی ہے مسلم لیگ( ن) کی قیادت نے بھی اعتراض کیا تھاکہ عثمان بزدار نے گورنر کی بجائے وزیراعظم کے نام استعفی لکھا ہے دوسری جانب گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیر اعلی پنجاب کے حلف کے معاملے پر لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ اپنے حلف کے تحت میں ہر حالات میں آئین کے تحفظ کا پابند ہوں بادی النظر میں جب کوئی غیر قانونی کام ہو تو کیا بطور گورنر میں اس کی توثیق کر سکتا ہوں؟.


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv