Social

پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی فوری ختم کی جائے، پاکستان بزنس کونسل کا وزیراعظم کو خط

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) پاکستان بزنس کونسل نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی فوری ختم کی جائے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بزنس کونسل نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ حکومت عوامی مقبولیت کے فیصلوں کی بجائے ٹھوس اقدمات اٹھائے، سری لنکا جیسے حالات سے بچنے کے لئے آئی ایم ایف سے جلد از جلد بات شروع کی جائے۔
پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں مشورہ دیا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر دی گئی سبسڈی کو فوری ختم کیا جائے،سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دی جائے ،ایسے اقدامات نہ اٹھائیں جس سے مہنگائی میں اضافہ ہو، غیرضروری اشیا ء کی درآمدات پر پابندی عائد کی جائے اور ورک فرام ہوم کی اجازت دی جائے، اس کے علاوہ کمرشل سینٹرز اور شادی ہالز کو جلد بند کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ حکومت کو سری لنکا جیسے حالات سے بچنے کے لئے جلد سے جلد آئی ایم ایف سے بات جیت کا آغاز کرنا چاہیے، برآمدات میں اضافے کے لئے ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر مصنوعات پر ٹیکس چھوٹ دی جائے اور مناسب ایکسچینج ریٹ کا تعین کیا جائے۔توانائی کی قلت پر قابو پانے کے لئے ملک میں مزید ایل این جی ٹرمینلز کی تعمیرشروع کرنی چاہیے، نئے ٹرمینلز کی تعمیر سے دیگر پلانٹس کی کارکردگی بھی بڑھے گی۔
خط میں کہا گیا کہ درآمدات کم کرکے ملکی زرمبادلہ پر دباؤ کم کیا جائے، غیر ضروری اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی بڑھائی جائے۔وزیراعظم کو یہ تجویز بھی دی گئی کہ آئی ایم پروگرام دوبارہ شروع کیا جائے۔ٹیکس بیس بڑھانے کے لیے ایف بی آر ریفارمز لائے جائیں۔نان فائلرز پر ایڈوانس اور ود ہولنڈنگ ٹیکس بڑھایا جائے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv