Social

شہباز گل کی گاڑی کو مبینہ ٹکر مارنے والی گاڑی کی شناخت ہوگئی، موٹروے پولیس

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شہباز گل کی گاڑی کو مبینہ ٹکر مارنے والی گاڑی کی شناخت ہوگئی، گاڑی کے مالک کی بھی شناخت کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شہباز گل کے ساتھ موٹروے پر پیش آنے والے حادثے اور مبینہ طور پر ایک گاڑی کی جانب سے ٹکر مارے جانے کے معاملے پر موٹروے پولیس کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق موٹروے پولیس کا بتانا ہے کہ شہباز گل کی گاڑی سے ٹکر لگنےکے بعد گاڑی کا ڈرائیور رکنے کے بجائے فرار ہوگیا، گاڑی کے مالک کی بھی شناخت کرلی گئی ہے۔
متعلقہ شخص تک جلد پہنچ جائیں گے، موٹروے کے افسران پرمشتمل ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔ اس سے قبل تحریک انصاف شہباز گل کی جانب سے بھی موٹروے واقعے سے متعلق رد عمل دیا گیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کروانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں اپنے مولا اور قوم کی دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہوں۔

میری گاڑی کا پیچھا کر کے جان بوجھ کر ہٹ کیا گیا۔ یہ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا میں نے کل ہی کہا تھا کہ کیا زیادہ سے زیادہ آپ ہمیں قتل کروا دیں گے ؟ کروا لیں غداری نہیں کروں گا۔ سابق وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی نے مزید کہا کہ خان کے ساتھ کھڑا تھا کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔میں آج قوم کو بتانا چاہتا ہوں یہ خان پر بھی حملہ آور ہوں گے۔ یہ ہر قیمت پر ہمیں چپ کروانے کی کوشش کریں گے۔
بیرونی سازش اس کے لوکل ہینڈلرز اور غداروں کو یہ پتہ ہے کہ خان اور اس کے ساتھی چپ نہیں بیٹھیں گے، انشاللہ سب کو بے نقاب کریں گے۔ واضح رہے کہ جمعرات کے روز سابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے ہیں۔ اے آر وائے نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ پیش آیا جس کے باعث زخمی ہوگئے۔
حادثے کے بعد ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ میری گاڑی الٹ گئی جس سے زخمی ہوا ہوں۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز گل کی گاڑی مکمل طور پر الٹ گئی۔رپورٹ کے مطابق واقعہ سوچی سمجھی سازش معلوم ہوتا ہے کیونکہ شہباز گل کی گاڑی کو پیچھے سے ٹکر ماری گئی ہے۔اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2022ء) شہباز گل کی گاڑی کو مبینہ ٹکر مارنے والی گاڑی کی شناخت ہوگئی، گاڑی کے مالک کی بھی شناخت کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شہباز گل کے ساتھ موٹروے پر پیش آنے والے حادثے اور مبینہ طور پر ایک گاڑی کی جانب سے ٹکر مارے جانے کے معاملے پر موٹروے پولیس کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق موٹروے پولیس کا بتانا ہے کہ شہباز گل کی گاڑی سے ٹکر لگنےکے بعد گاڑی کا ڈرائیور رکنے کے بجائے فرار ہوگیا، گاڑی کے مالک کی بھی شناخت کرلی گئی ہے۔
متعلقہ شخص تک جلد پہنچ جائیں گے، موٹروے کے افسران پرمشتمل ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔ اس سے قبل تحریک انصاف شہباز گل کی جانب سے بھی موٹروے واقعے سے متعلق رد عمل دیا گیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کروانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں اپنے مولا اور قوم کی دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہوں۔

میری گاڑی کا پیچھا کر کے جان بوجھ کر ہٹ کیا گیا۔ یہ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا میں نے کل ہی کہا تھا کہ کیا زیادہ سے زیادہ آپ ہمیں قتل کروا دیں گے ؟ کروا لیں غداری نہیں کروں گا۔ سابق وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی نے مزید کہا کہ خان کے ساتھ کھڑا تھا کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔میں آج قوم کو بتانا چاہتا ہوں یہ خان پر بھی حملہ آور ہوں گے۔ یہ ہر قیمت پر ہمیں چپ کروانے کی کوشش کریں گے۔
بیرونی سازش اس کے لوکل ہینڈلرز اور غداروں کو یہ پتہ ہے کہ خان اور اس کے ساتھی چپ نہیں بیٹھیں گے، انشاللہ سب کو بے نقاب کریں گے۔ واضح رہے کہ جمعرات کے روز سابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے ہیں۔ اے آر وائے نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ پیش آیا جس کے باعث زخمی ہوگئے۔
حادثے کے بعد ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ میری گاڑی الٹ گئی جس سے زخمی ہوا ہوں۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز گل کی گاڑی مکمل طور پر الٹ گئی۔رپورٹ کے مطابق واقعہ سوچی سمجھی سازش معلوم ہوتا ہے کیونکہ شہباز گل کی گاڑی کو پیچھے سے ٹکر ماری گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE

آپ کا نام

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس

آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار

مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv