Social

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے بیان کی مذمت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے بیان کی مذمت کی ہے ۔

جمعہ کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس جواد حسن کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کا بیان قابل مذمت ہے،لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس جواد حسن ایماندار، قابل اور آزاد جج ہیں، جسٹس جواد حسن اعلیٰ عدلیہ کا اثاثہ ہیں، وکلا برادری جسٹس جواد حسن کےساتھ کھڑی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ مسلسل آئین پاکستان کی تضحیک کر رہے ہیں، گورنر پنجاب کس کےایما پر آئین سے انحراف کر رہے ہیں،گورنر پنجاب کے اقدامات کا مقصد پنجاب میں لاقانونیت کو فروغ دینا ہے،کسی کو عدلیہ کےخلاف توہینِ آمیز مہم چلانے کی اجازت نہیں دیں گے،سیاسی مقاصد کیلئے عدلیہ کےخلاف تضحیک آمیز مہم بند نہ کی گئی تو ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv