
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے۔ موجود حکومت آتے ہی ڈاکٹر رضوان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا،ڈاکٹر رضوان نے شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ سمیت کئی کیسز کی تفتیش کی تھی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر رضوان کو دل کا دورہ پڑا اور جانبر نہ ہو سکے۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کیخلاف ٹی ٹی کیس کرنے والے بہادر ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان خالق حقیقی سے جا ملے، خدا ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت دلیر اور فرض شناس شخص دنیا سے گیا ہے۔
Comments