Social

مشکل معاشی فیصلوں سے مقبولیت میں کمی پر لیگی قیادت پریشان

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) مشکل معاشی فیصلوں سے مقبولیت میں کمی پر لیگی قیادت پریشان ہے۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق الیکشن اصلاحات میں تاخیر پر بھی بعض رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ نوازشریف لیگی رہنماؤں سے الیکشن کے لیے بڑھتے دباؤ سے متعلق مشاورت کریں گے۔بعض لیگی رہنماؤں نے نوازشریف کو فوری طور پر انتخابات میں جانے کا مشورہ دیا ہے۔
اس صورتحال میں لیگی قیادت لندن جائے گی جہاں پر نوازشریف سے سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو بعض معاملات پر تحفظات ہیں اور اس حوالے سے ن لیگ کوئی بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے ، اس معاملے پر نوازشریف کو ویڈیو لنک کی درخواست کی گئی تاہم انہوں نے یہ تجویز مسترد کر دی اور سینئر قیادت کا ہنگامی اجلاس لندن طلب کر لیا ۔

بتایا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی پہلے سے ہی لندن میں موجود ہیں جنہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر نوازشریف کو طویل بریفنگ دی ، نوازشریف نے اب ن لیگ کی دیگر قیادت کو بھی لندن طلب کر لیا ہے ، جس کے بعد احسن اقبال، مریم اورنگزیب،سعد رفیق اور خرم دستگیر لندن جائیں گے ، ن لیگ کی سینئر قیادت لندن میں اجلاس کے لیے کل روانہ ہو گی جب کہ وزیراعظم شہباز شریف کا بھی اجلاس میں شرکت کے لیے لندن جانے کا امکان ہے ، اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ادھر تحریک انصاف کے رہنماء سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اس حوالے سے سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بنیادی طور پر اپنے مقدمات سے جان چھڑانے کے لیے لندن روانہ ہو رہے ہیں، بدنصیبی ہے کہ مفرور شخص لندن میں بیٹھ کر کابینہ کو طلب کر رہا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv