
جہلم (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف شرم کرو، تم کہتے کہ عمران خان فوج کیخلاف باتیں کررہا ہے،شہبازشریف کو غداری کے صلے میں وزیراعظم بنایا گیا، شہبازشریف تم میر جعفر ہو،فوج اور پی ٹی آئی کی موجودگی میں کوئی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔انہوں نے جہلم میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہلم پہلے بھی آیا لیکن پہلے کبھی اتنا بڑا جلسہ نہیں دیکھا، اللہ نے ہم پر خاص کرم کیاہے،قرآن میں اللہ کہتا ہے ایک پلان انسان اور دوسرا پلان اللہ بناتا ہے، باہر سے سازش ہوئی ، ڈونلڈ لو ہمارے سفیر کو حکم دیتا ہے کہ اگر عمران خان کو عدم اعتما دکے ذریعے نہ ہٹایا گیا تو پاکستان پر مشکل وقت آئے گا، اگر عمران خان کو ہٹا کر چیری بلاسم کو لے آئے تو سب معاف کردیا جائے گا، باہر سے سازش ہوئی اور یہاں کے میر جعفر اور میرصادق سازش کرتے ہیں، بڑے بڑے ڈاکوؤں کو ملک پر مسلط کردیا گیا ہے، لیکن اللہ نے ہماری قوم کی غیرت جگا دی ہے۔
اس ملک کو کرپٹ لیڈروں اور غداروں نے قوم کی خودداری کو ختم کردیا تھا، لیکن اللہ نے قوم کی غیرت کو جگا دیا، میں 26سال سے کوشش کررہا تھا، علامہ اقبال کی شاعری ایک چیز کیلئے تھی کہ قوم کو جگایا جائے۔ علامہ اقبال نے کہا تھا کہ اس رزق سے موت اچھی جس رزق سے آتی ہے پرواز میں کوتاہی۔ آج میں پاکستان کو ایک قوم بنتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان سارے اقتدار میں آگئے، میں نے سوچا فضل الرحمان دینی آدمی ہے وہ تعلیم کی وزارت لے گا، لیکن اس نے وزارت مواصلات سنبھالی جس میں پیسا بنے گا،اب یہ سارے چوروں کی کابینہ اس میں 60فیصد ضمانت پر ہیں، کسی نے 18قتل کیئے، شریف فیملی نے 40ارب کا حساب دینا ہے۔
زرداری نے کرپشن کا حساب دینا ہے۔ ایان علی کے پیسے بھی شامل ہیں، جبکہ مفرور مجرم نے ساری کابینہ کو لندن بلا لیا ہے، ساری کابینہ عوام کے پیسے پر لندن جارہی ہے۔ شہبازشریف شرم کرو، تم کہتے ہیں عمران خان فوج کے خلاف باتیں کررہا ہے، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، مجھے ای سی ایل میں ڈالو میں باہر نہیں جانا چاہتا، میر جعفر وہ تھا جس نے سراج الدولہ سے غداری کی اور اقتدار میں بٹھایا،شہبازشریف تم میر جعفر ہو، شہبازشریف کو غداری کے صلے میں وزیراعظم بنایا گیا،
Comments