Social

نیب نے فرح خان کے اثاثوں ، اکائونٹس اور ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ طلب کرلیا

لاہور (نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب)نے مختلف محکموں سے فرخ خان کے اثاثوں کا ریکارڈ اور بینکوں سے اکائونٹس اور ٹرانزیکشنز کی تفصیلات طلب کرلیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابقہ خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست فرح خان اور اس کے شوہر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوئری کے معاملے پرلاہور نیب نے مختلف محکموں کو فرخ خان کے اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے مراسلے جاری کردیئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنر سے فرخ کی جائیداد کا ریکارڈ مانگ لیا اور ایف بی آر ،ایس ای سی پی اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو بھی مراسلے جاری کردیا ہے۔نیب کی جانب سے مختلف بینکوں سے فرخ خان کے اکائونٹس اور ٹرانزیکشنز کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv