Social

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کا منحرف اراکین کے خلاف ریفررنس مستردکردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کا منحرف اراکین کے خلاف ریفررنس کو مستردکردیا ہے اور کہا ہے منحرف اراکین کے خلاف ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں. الیکشن کمیشن میں منحرف ارکان کے خلاف نا اہلی ریفرنسز کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی مزید ریکارڈ دینے کے استدعا مسترد کر دی گئی تھی الیکشن کمیشن میں منحرف ارکان کے خلاف نا اہلی ریفرنسز کیس میں تحریک انصاف کی جانب سے مزید ریکارڈ جمع کرانے کی درخواست دی گئی تھی جس کی مخالفت منحرف اراکین نے کی تھی الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا جو سنا دیا گیا.

دوسری جانب تحریک انصاف نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسی قسم کے فیصلے کی توقع ہے سابق وفاقی وزیراطلاعات فوواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پارٹی بنا ہوا ہے ہم چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس لارہے ہیں انہوں نے کہا الیکشن کمیشن نے ہمیں ٹھیک طرح سے سننے بغیر فیصلہ سنادیا جوکہ قانون کے خلاف ہے تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے کا فیصلہ ہوچکا ہے.
فیصلہ چیف الیکشن کمشنرنے پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا کہ منحرف اراکین کے حوالے سے ٹھوس شواہد نہیں دیے جاسکے اور آرٹیکل 63اے کے تحت ریفرنس ثابت نہیں کیا جا سکا یاد رہے کہ آج صبح چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ان ریفرنسز کی سماعت کی تھی تحریک انصاف کے منحرف ارکان نے اپنے خلاف آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی کے ریفرنسز کو خلاف قانون و آئین اور ناقابل سماعت قرار دیا تھا.
منحرف ارکان نے اپنے جواب میں استدعا کی تھی کہ الیکشن کمیشن پہلے ریفرنسز کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ کرے کیوں کہ یہ خلاف آئین اور نا قابل سماعت ہیں جوابات میں عائشہ گلالئی کیس کا بھی حوالہ دیا گیا ہے، منحرف ارکان نے کہا ہے کہ ان کے خلاف ریفرنسز آرٹیکل 63 اے پر پورا نہیں اترتے، اس لیے الیکشن کمیشن ریفرنسز کو خارج کرے. جوابات میں منحرف ارکان نے آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی کے الزام کو مسترد کیا ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سربراہ کی جانب سے الیکشن سے متعلق تحریری ہدایات ا نہیں نہیں ملیں شو کاز نوٹس میں ضابطہ اخلاق پر عمل نہیں کیا گیا.
منحرف ارکان کا موقف تھا کہ 63 اے کی خلاف ورزی سے متعلق انہیں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا، پارٹی سربراہ نے ذاتی خواہشات کے لیے پرویز الہٰی کو نامزد کیا، جب کہ ماضی میں عمران خان نے پرویز الہٰی کو ڈاکو قرار دیا تھا ارکان کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا ہے، یہ ریفرنسز ایسے شخص نے ارسال کیے جس کے مفادات کا ٹکراﺅہے خیال رہے ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے20اراکین کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجاتھا.


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv