Social

عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر ڈی ایس پی باغبانپورہ کو گرفتار کرنے کا حکم

لاہور (نیوز ڈیسک) قائم مقام چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس شہزاد ملک نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر ڈی ایس پی باغبانپورہ کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ڈی آئی جی آپریشن کو فوری عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا اور عدالتی حکم کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے پر ڈی ایس پی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ڈی ایس پی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب ایک عدالت نے حکم دیا تو اس پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا،عدالت نے مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیالیکن پولیس نے تفتیش تبدیل کردی۔ عدالت کے روبروخاتون شہری روبینہ کوثر نے ڈی ایس پی سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی ۔ دوران سماعت درخواست گذار کی وکیل کرن نے عدالت کو بتایا کہ تھانہ شمالی چھاونی نے خاتون شہری پر بے بنیاد مقدمہ درج کیا اوربے بنیاد مقدمہ درج کرنے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا،عدالت نے مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا جبکہ پولیس نے مقدمہ خارج کرنے کی بجائے تفتیش تبدیل کردی۔
درخواست گزار کی وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ڈی ایس پی، ایس ایچ او سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv