Social

تحریک انصاف کا لانگ مارچ:لاہور میں پیٹرول کی فراہمی اور بنکوں کی ”اے ٹی ایم“مشینیں بند . نجی ٹی وی رپورٹ

لاہور(نیوز ڈیسک ) تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے لاہور میدان جنگ بنا ہوا ہے اور بتی چوک‘لوئرمال‘ضلع کچہری‘بھائی گیٹ سمیت شہر کے گنجان علاقوں میں کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں. ادھر نجی ٹی وی نے بتایا ہے کہ پولیس کی سرپرستی نامعلوم نقاب پوش شہریوں کی گاڑیوں کو توڑرہے ہیں جبکہ ڈاکٹریاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے دیگر راہنماﺅں کی گاڑیوں پر حملے کیئے گئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ نقاب پوش پولیس کی گاڑیوں میں ہی نقل وحرکت کررہے ہیں .

ادھر شہر کے مختلف علاقوں میں پیٹرول کی فراہمی بندکردی گئی ہے جبکہ بنکوں کی اے ٹی ایم مشینیں بھی بند ہیں پیٹرول پمپس مالکان کی تنظیم نے آج صبح ہی بتایا گیا تھا کہ حکومتی احکامات تیل کی فراہمی بند کی گئی ہے اور کینٹ کے علاوہ مختلف علاقوں میں مقامی ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقوں کے پیٹرول پمپ مالکان کو زبانی احکامات بجھوائے تھے کہ وہ آج پیٹرول فراہم نہیں کریں گے.
دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے لیے این او سی دینے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے وجوہات کے ساتھ جوابی خط پی ٹی آئی راہنما کو لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جی نائن اور ایچ نائن کے درمیان والی جگہ لانگ مارچ کے لیے موزوں نہیں ہے. ذرائع کے مطابق خط میں لکھا گیا ہے کہ لانگ مارچ میں لوگوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی جو عوام کے مفاد میں نہیں ہے، مارچ کے باعث راستے بند ہو جائیں گے، ائیر پورٹ راستہ بھی بند ہو گا ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی درخواست تمام وجوہات کے باعث مسترد کر دی ہے یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ سے اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے اجازت طلب کی تھی .


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv