Social

سرکاری ملازمین اورڈیوٹی پر آنے والے کسی بھی شہری کو اسلام آباد داخل ہونے سے نہ روکنے کی ہدایت،وزیر داخلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری ملازمین اورڈیوٹی پر آنے والے کسی بھی شخص کو اسلام آباد داخل ہونے سے نہ روکا جائے۔

بدھ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے میڈیا ٹائون سے جڑواں شہروں کیلئے آنے والے میڈیا پرسنز کو بھی انٹری پوائنٹس پر نہ روکنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے جڑواں شہروں کے ہسپتالوں کی طرف جانے والے تمام راستوں کو کھلا رکھنے کا بھی حکم دیا ہے اور کہا کہ کسی بھی مریض یا ان کے تیمارداروں کو شہر کے کسی بھی سرکاری یا نجی ہسپتال آنے سے نہ روکا جائے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv