Social

عمران خان پہلے سول نافرمانی اور اب خونی انقلاب کے ایجنڈے پر ہے، میاں جاوید لطیف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ نون کے رہنماء اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے سول نافرمانی اور اب خونی انقلاب کے ایجنڈے پر ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان نے معیشت پہلے تباہ کر چکا اب خانہ جنگی چاہتا ہے۔انہوںنے کہاکہ شہید پولیس اہلکار پر عمران نے بیان دیا ہے کہ گھر میں داخل ہو نگے تو گولی ہی لگے گی۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان لوگوں کو اکسا رہا ہے کہ پولیس پر فائرنگ کی جائے،خانہ جنگی کا آغاز لاہور میں پولیس پر بر فائرنگ سے ہو چکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان دارلحکومت میں بلوہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ رپورٹس ہیں کہ تحریک انصاف نیاسلام آباد میں مختلف جگہوں پر اسلحہ چھپا رکھا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مختلف علاقوں میں بلوائیوں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک صوبے کی حکومت وفاق پر حملہ کرنے آ رہی ہے،آج پاکستان حالت جنگ میں ہے ادارے اپنا آئینی رول ادا کریں۔ انہوںنے کہاکہ اگر عمران اٹک سے آگے نکلا تو اسے گرفتار کریں گے


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv