Social

راولپنڈی ، اسلا م آباد اور پنجاب سے زیادہ تعداد میں کارکنوں کو نہ لانے پر عمران خان پی ٹی آئی اراکین برہم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پنجاب اور جڑواں شہر وںراولپنڈی اسلام آباد سے تحریک انصاف کے حامیوں اور کارکنوں کو بڑی تعداد میں نہ نکالنے پر پی ٹی آئی کے متعلقہ رہنمائوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد اور پنجاب سے زیادہ تعداد میں تحریک انصاف کے حامیوں اور کارکنوں کو نہ لانے پر اراکین پر برہم ہوگئے ۔
سابق وزیر اعظم کنٹینر پر موجود رہنمائوں سے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کے بارے میں بھی استفسار کر تے رہے اور کہا کہ وہ کتنے بندے لیکر آئے ہیں جس کا کسی رہنماء کے پاس تسلی بخش جواب نہیں تھا ۔

پی ٹی آئی چیئر مین نے اسلام آباد کی مقامی قیادت کے بارے میں بھی گلہ کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ اتنے اہم موقع پر بھی وہ کارکنوں کو بڑ ی تعداد میں نہ پہنچا سکے جبکہ پنجاب کے چند رہنمائوں کے سوا عمران خان اکثر رہنمائوں کے بارے میں انتہائی ناراض ہیں جنہوںنے پولیس کی گرفتاری سے بچ کرکارکنوں کو لانگ مارچ میں لانے کیلئے کوئی موثر حکمت عملی نہ اپنائی ۔

معلوم ہوا ہے کہ عمران خان اس سلسلے میں متعلقہ رہنمائوں سے باز پرس کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ ان کے قریبی ساتھیوں نے اس سلسلے میں باقاعدہ انکوائری کرانے کا مشورہ بھی دیا ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv