
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کرینگے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 31 مئی اور 1 جون کو ترکی کا دورہ کرینگے، وزیراعظم کے دورے کا مقصد پاکستان اور ترکی کے مابین اعلیٰ سطح اسٹریٹجک بات چیت کی میٹنگ ہے،وزیراعظم دورہ ترکی میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایاکاری سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کی ساتویں میٹنگ میں دفاع، توانائی، تجارت سمیت مخلتف موضوعات پر بات ہوگی، وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا، وزیراعظم دورہ ترکی ترک صدر رجب طیب اردگان کی دعوت پر کرینگے۔
Comments