Social

وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر پی ٹی آئی کا سخت ردِعمل آ گیا۔سابق وزیر فواد چوہدری کا ٹویٹ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر پی ٹی آئی کا سخت ردِعمل آیا ہے۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کا خطاب ایک ہارے ہوئے شخص کا خطاب تھا،کھوکھلے الفاظ زبان کا ساتھ دینے سے انکاری تھے،مشکلات کا ادراک نہ بحران کا احساس تھا۔انہوں نے کہا کہ تین دنوں سے عوام پر لاٹھی چارج،آنسو گیس شیلنگ کے بعد اظہار آزادی کا دعویٰ کر رہے،فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری غلطی سے یہ لوگ پاکستان پر مستقل مسلط ہو گئے تو اگلی نسل تباہ ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم محمد شہبازشریف نے غریب گھرانوں کیلئے ماہانہ 28 ارب روپے ریلیف پیکج کا اعلان کیا۔

نہوں نے براہ راست قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ چند ہفتے قبل آپ نے مجھے جس ذمہ داری کیلئے منتخب کیا وہ میرے لیے اعزاز ہے اس کیلئے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، خاص طور پر اس وقت میں وزیراعظم کا منصب سنبھالنا کسی کڑے امتحان سے کم نہیں، جب ملک کو گزشتہ حکومت کے پیدا کردہ سنگین حالات سے بچانا مقصود ہے، یہ ذمہ داری مجھے ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے سونپی گئی ہے، نوازشریف اور دیگر قائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا، پاکستان کی عوام نے فیصلہ کہ کرپٹ حکومت سے فوری جان چھڑائی جائے، اپوزیشن جماعتوں نے عوام کے مطالبے پر لبیک کہا اور تحریک عدم کے ذریعے تبدیلی کو یقینی بنایا، ہم نے حکومت سنبھالی تو ہر شعبہ تباہی کی داستان سنا رہا تھا، میں ایسی تباہی پہلے کبھی نہیں دیکھی، جو سابق حکومت بدترین حکمرانی کے باعث پیچھے چھوڑ گئی، یہی وجہ ہے ہم نے پاکستان کو بچانے کا چیلنج قبول کیا۔

ہمارے سامنے واضح تھاکہ اس تباہی سے نکلنے کیلئے وقت درکار ہوگا،جہاں گزشتہ دور تباہی اور بھیانک کرپشن کی داستانیں موجود ہیں وہیں فسادی ذہن نے معاشرتی تانے بانے بھی ادھیڑ دیے گئے، نفرت کا زہر بھر دیا گیا، ماضی کے اس دور میں نفرت کی فصل بوئی گئی، سیاسی فائدے کیلئے نام نہاد خط کی سازش گھڑی گئی، حالانکہ قومی سلامتی کمیٹی نے دو اجلاسوں میں کہا کہ ایسی کوئی سازش نہیں ہوئی، امریکا میں ہمارے سفیر نے بھی اس سازش کو مسترد کردیا، اس کے باوجود ایک شخص مسلسل جھوٹ بول رہا ہے، یہ اپنے منفی ایجنڈے سے قومی مفادات اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچا رہا ہے، اگر کوئی سمجھتا ہے اس کی ضد اور گھمنڈ دستور پاکستان اور آئینی اداروں کی رائے سے مقدم ہے تو یہ اس کی بھول ہے ، کیونکہ پاکستان آئین کے مطابق چلے گا، کسی ایک شخص کی ضد سے نہیں چلے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv