Social

انتخابات کیلئے ہمیشہ تیارہیں، فیصلہ حکومت نے کرنا ہے ؛ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ انتخابات کے لیے ہمیشہ تیار ہیں تاہم الیکشن کب کروانے ہیں اس کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے فیصلے بلا خوف کرتا ہے اور کرتا رہے گا ، فیصلوں سے کوئی ناراض یا راضی ہوتا ہے یہ ان کا مسئلہ ہے ، سب ہمارے دوست ہیں الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتا ہے ۔
سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے لیے ہمیشہ تیارہے تاہم نئے انتخابات کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے ، الیکشن کمیشن کا کام صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کرانا ہے جس کے لیے حلقہ بندیوں پر تیزی سے کام جاری ہے ، مردم شماری سے متعلق الیکشن کمیشن کا مؤقف واضح تھا کہ مردم شماری سرکاری طور پر شائع ہونے سے قبل حلقہ بندیاں نہیں کی جا سکتیں ۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ مئی 2021ء میں 2017ء کی مردم شماری کے نتائج شائع ہوئے ، نئی حلقہ بندیوں پر کام مردم شماری کے نتائج شائع ہونے کے بعد شروع کیا ، 2018ء کے انتخابات اور حلقہ بندیوں سے متعلق خصوصی آئینی ترمیم لائی گئی تھی ، حکومت ڈیجیٹل مردم شماری کرانا چاہتی ہے ، ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج دسمبر 2022ء تک ملے تو بروقت حلقہ بندیاں ہو سکتی ہیں ، نتائج تاخیر کا شکار ہوئے تو 2017 کی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیوں پر انتخاب ہوگا۔
ادھر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی رپورٹ شائع کر دی ، قومی اسمبلی کی جنرل نشستیں 272 سے کم کرکے 266 کر دی گئی ہیں، قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا کی جنرل نشستیں 51 سے کم ہو کر45 رہ گئی ہیں ، قومی اسمبلی میں سندھ کی جنرل نشستیں 60 سے بڑھ کر 61 ہوگئی ہیں ، اسی طرح قومی اسمبلی میں پنجاب کی جنرل نشستیں141 اور بلوچستان کی16 ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کا ہر حلقہ لگ بھگ 7 لاکھ 89 ہزار ووٹرز پر مشتمل ہے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا ہر حلقہ لگ بھگ 6 لاکھ 68 ہزار ووٹرز پر مشتمل ہے، پنجاب میں قومی اسمبلی کا ہر حلقہ لگ بھگ 7 لاکھ 80 ہزار ووٹرز پر مشتمل ہے، سندھ میں قومی اسمبلی کاہر حلقہ لگ بھگ 7 لاکھ 84 ہزار500 ووٹرز پر مشتمل ہے، بلوچستان میں قومی اسمبلی کا ہر حلقہ لگ بھگ 7 لاکھ 71 ہزار ووٹرز پر مشتمل ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv