Social

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کروں گا ؛ عمران خان

پشاور ( نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ کو بہت پہلے جیل چلے جانا چاہیئے تھا ، لُٹیروں اور قاتِلوں سے جان چُھڑا لی تو پاکستان اُوپر چلا جائے گا لیکن اُس کے لئے آپ کو نیوٹرل رہنے کی بجائے حق و باطل میں فرق کرنا ہو گا ، ہم نے سپریم کورٹ کے سامنے سوال رکھا ہے کہ وہ رولنگ دے کہ کیا پرامن احتجاج کرنا ہمارا حق ہے؟ اور کیا وہ اس امپورٹڈ حکومت کو اجازت دیتی ہے کہ وہ عوام اور فیملیز پر شیلز برسائے؟ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کروں گا ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے فیصلہ کن وقت ہے ، میڈیا نے 25 مئی کو مشکل وقت میں کوریج کی ، آپ نے جذبے اور دلیری سے کوریج کی ، 30 سال سے جرم کرنے والے آج اوپر آکر بیٹھ گئے ، رانا ثناء اللہ نے ماڈل ٹاون میں 14 افراد کو قتل کرایا ، رانا ثنا اللہ کا پھر بیان آیا ہے میں یہ کروں گا وہ کروں گا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ کسی کو اجازت نہیں دیتا کہ وہ کہے کہ میں نیوٹرل ہوں ، اس جدوجہد کو سیاست نہیں جہاد سمجھیں، 4 ہزار انگریزوں نے ہندوستان پر حکومت کی ، جنرل ڈائر نے جلیانوالہ باغ میں لوگوں پر گولیاں برسائیں ، لوگوں پر گولیاں برسانے کا مقصد خوف پھیلانا تھا ۔ عمران خان نے کہا کہ طاقتور بڑے نہیں چھوٹے چور پکڑتے ہیں جب کہ عدالتیں کمزوروں کو طاقتور کرنے کے لیے بنتی ہیں ، کبھی نہ کبھی تو یہ جنگ لڑنی پڑے گی ، سب سے بزدل ظالم ہوتا ہے ، جو شیلز دہشت گردوں پر استعمال کیے جاتے ہیں وہی مارچ میں استعمال ہوئے ، ان کی کوشش ہے کہ آپ کو ڈرائیں ، ڈرپوک شخص کوئی بڑا کام نہیں کرسکتا ، ہم یہ جنگ ہار گئے تو آپ کے بچوں کو لڑنی پڑے گی ، حق کے راستے پر چلتے ہیں تو بات ذات سے آگے نکل جاتی ہے ، ہم ان لوگوں کو شکست دیں تو پاکستان اوپر چلا جائے گا


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv