Social

کراچی ؛ سپر اسٹور میں آتشزدگی‘ 24 گھنٹے بعد بھی آگ نہ بجھائی جاسکی

کراچی ( نیوز ڈیسک) کراچی میں سپر اسٹور میں ہونے والی آتشزدگی کے 24 گھنٹے بعد بھی آگ نہ بجھائی جاسکی ، عمارت کی دیواروں میں دراڑیں پڑگئیں ‘ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے عمارت کو عارضی طور پر مخدوش قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر فائر آفیسر عارف منصوری نے کہا ہے کہ سپر اسٹور کے بیسمنٹ میں لگی آگ کو مختلف مقامات سے بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم سپر اسٹور میں آگ بجھانے کے انتظامات تھے اور نا ہی کہیں ہنگامی اخراج کا راستہ موجود تھا ، بیسمنٹ میں جانے کا راستہ نہ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے ، اس وقت تک آگ پر 80 فیصد قابو پا لیا گیا ہے تاہم دھویں کی وجہ سے رضا کاروں کو اندر جانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عمارت میں کہیں کہیں آگ کے شعلے ہیں ، امید ہے اگلے 6 گھنٹوں میں آگ پر مکمل قابو پالیں گے، مسلسل آگ کی وجہ سے متاثرہ عمارت کی دیواروں میں دراڑیں بھی پڑنا شروع ہو گئی ہیں ۔

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) اسحاق کھوڑو نے رات گئے جیل چورنگی فلائی اوور کے قریب ڈپارٹمینٹل اسٹور کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمارت کو عارضی طور پر مخدوش قرار دے دیا گیا ہے ، آگ کی شدت بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے عمارت کے پلر اور اسٹرکچر بری طرح سے متاثر ہوا ہے اور اس وقت عمارت رہنے کے قابل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آگ پر مکمل قابو پانے کے بعد عمارت کا ازسر نو معائنہ کیا جائے گا جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا کہ عمارت کی اصل صورتحال کیا ہے ، عمارت کے مختلف حصوں کو توڑنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جب کہ آتشزدگی کی وجہ سے عمارت کے اہم حصے شدید متاثر ہوگئے ہیں ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز جیل چورنگی پر واقع 15 منزلہ رہائشی عمارت کے فرسٹ اور گراؤنڈ فلور پر سپر اسٹور میں آگ لگ گئی تھی جس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ، آگ سپر اسٹور کی بیسمنٹ میں آگ لگی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv