Social

وزیراعلیٰ سندھ کا اہم فیصلہ، اپنے سمیت تمام وزراء اور افسران کا پٹرول 40 فیصد کم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے

کراچی (نیوز ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے اہم اقدام دیکھنے میں آیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے سمیت تمام وزراء کا پٹرول 40 فیصد کم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔مراد علی شاہ نے سندھ کے سرکاری افسران کا پٹرول بھی 40 فیصد کم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 40 فیصد پٹرول کوٹہ کی کمی سے خزانے پر بوجھ نہیں بڑھے گا ، کم ہو گا۔پٹرول کی بڑھتی قیمت کا بوجھ خزانے پر مزید نہیں پڑنا چاہیے۔40 فیصد پٹرول کوٹہ میں کمی سے خزانے پر بوجھ نہیں پڑے گا، خزانے پر بوجھ کا مطلب عوام پر بوجھ ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز وفاقی حکومت نے عوام پر پٹرولیم مصنوعات مزید 30 روپے مہنگا کرکے مہنگائی کا بم گرا دیا ، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت نے ڈبل سینچری مکمل کر لی ، حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 30 روپے اضافے کا اعلان کردیا اور اس اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 209 روپے 86 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 204 روپے 15پیسے ہو گئی جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بڑھا کر 178 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت بھی 181 روپے 94 پیسے مقرر کر دی گئی۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے ، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات میں 60 روپے تک اضافہ کیا گیا ، ہوشربا اضافے سے مہنگائی کا طوفان آجائے گا ، پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا ہر اشیائے ضروریہ پر اثر پڑے گا، عدالت پیٹرولیم مصنوعات کے اضافے کو فوری کالعدم قرار دے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv