Social

وزیر اعظم کی درخواست پر دو مخیر شخصیات نے کارخیرکے منصوبوں کیلئے 20ارب روپے دینے کی حامی بھر لی

لاہور(نیوزڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر دو مخیر شخصیات نے کارخیرکے منصوبوںکیلئے پانچ سالوںمیں20ارب روپے دینے کی حامی بھر لی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز لاہور میں مخیر شخصیات کی جانب سے تعمیر کئے گئے انڈس ہسپتال کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہسپتال کی تعمیر میں حصہ لینے والی شخصیات کا نام اوران کی جانب سے دی گئی اربوں روپے کی رقوم کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا ۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ان شخصیات کیلئے خود بھی تالیاں بجائیں اور شرکاء سے بھی تالیاں بجانے کا کہتے رہے ۔


وزیر اعظم شہباز شریف نے کاروباری شخصیت فیصل آفریدی کو اسٹیج پر مدعوکیا اور انہوں نے اعلان کیا کہ وہ پانچ سالوں میں 10ارب روپے کار خیر کے منصوبوں کیلئے دیں گے۔
شہباز شریف نے بعد ازاں گوہر اعجاز کو بھی اسٹیج پر مدعوکیا ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آپ بھی اعلان کریں ۔ انہوںنے کہا کہ ہماری کمٹمنٹ آپ کے ساتھ ہیں،آپ کے لئے اوپن چیک ہے جس پر شہباز شہباز شریف نے کہاکہ مجھے اوپن چیک نہیں چاہیے چیک کو کلوز کریں اور ان سے بھی پانچ سال میں 10ارب روپے دینے کا وعدہ لیا ۔ گوہر اعجاز نے اس موقع پر کہا کہ وہ اس ہسپتال میں سوبستروں کا ڈائلسز سنٹر بھی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال بنانا مشکل کام نہیں بلکہ اسے چلانامشکل کام ہوتا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv