Social

اسلام آباد اور دیگر شہروں میں ہونے والی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو اچھی بات قرار دے دیا، پی پی رہنما

لاہور(نیوز ڈیسک) پی پی رہنما نے اسلام آباد اور دیگر شہروں میں ہونے والی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو اچھی بات قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد اور دیگر شہروں میں ہونے والی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے کہا کہ ہم چیخ رہے ہوتے تھے کہ ہمارے علاقوں میں 112 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے، لوڈشیڈنگ خیبر پختونخوا میں بھی اتنی ہونی چاہیے جتنی اسلام آباد میں ہے، اسلام آباد اور ان شہروں میں اچھی بات ہے کہ لوڈشیڈنگ ہو۔
دوسری جانب ملک بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے، حکومتی دعوئوں کے باوجود ایندھن کی قلت کا مسئلہ حل نہ ہو سکا، ایندھن کی عدم دستیابی اور تکنیکی خرابیوں کے باعث 15 پاور پلانٹس تاحال بند ہیں جس کی وجہ سے 4 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم سے بدستور آئوٹ ہے۔

پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پندرہ پاور پلانٹس تاحال مکمل صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا نہیں کر رہے، پانچ پاور پلانٹس ایندھن کی قلت کے باعث مکمل بجلی پیدا نہیں کررہے اور 961 میگاواٹ بجلی سسٹم سے باہر ہے، ساہیوال کول پاور پلانٹ، صبا پاور پلانٹ سمیت دیگرپلانٹس کو ایندھن کی قلت کا سامنا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دو پلانٹس شیڈول بندش پر ہیں جبکہ سات تکنیکی خرابیوں کے باعث کم بجلی پیدا کر رہے ہیں، شیڈول بندش کے باعث 1360 میگاواٹ بجلی ابھی بھی سسٹم میں شامل نہیں ہے، کینوپ ٹو اور حبکو پاور پلانٹ شیڈول کی بندش پر ہیں، پلانٹس میں تکنیکی خرابیوں کے باعث 1769 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آئوٹ ہیں۔پورٹ قاسم گدو اور گدو747 خرابیوں کے باعث اپنی صلاحیت سے کم پیداوار دے رہے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv