Social

آئی پی پیز کی پیداوار بڑھنے سے شارٹ فال میں 25 فیصد کمی ریکارڈ

لاہور(نیوز ڈیسک) آئی پی پیز کی پیداوار بڑھنے سے شارٹ فال میں 25 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔پاورڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال کم ہوکر6 ہزار 99 میگاواٹ ہو گیا ہے۔ بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار901 میگا واٹ اور طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے۔یہ بھی بتایا گیا کہ ہائیڈل ذرائع سے 4 ہزار 193میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 261 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11ہزار 565 میگاواٹ ہے اور ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار347 اور سولرپلانٹس سے پیداوار118 میگاواٹ ہے۔اس کے علاوہ بگاس پاور پلانٹس 181 میگاواٹ اورجوہری ایندھن سی1ہزار 237 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔پاور ڈویژن کی جانب سے بتایا گیا کہ شارٹ فال کے باعث ملک بھر میں 12 سے 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔علاوہ ازیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مختلف شہری علاقوں میں4سی6جبکہ دیہی علاقوں میں10سے 12گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ریکارڈ کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں اضافی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv