Social

ملک بھر میں مون سون میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کی پیشگوئی محکمہ موسمیات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق مون سون کا آغاز جون کے آخری ہفتے میں متوقع ہے ،جون کے دوسرے ہفتے میں مون سون کے آغاز سے قبل بھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، مون سون کے پہلے مرحلے کا یکم جولائی سے اگست کے وسط تک جاری رہنے کا امکان ہے ،مون سون کا آخری مرحلہ اگست کے وسط سے ستمبر کے آخر تک جاری رہے گا۔

جولائی سے ستمبر کے دوران پاکستان میں 140 اعشاریہ 8 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کے دوران میدانی علاقوں، دریاؤں، ندی نالوں میں سیلاب آسکتا ہے جبکہ موسلا دھار بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہوگا۔معمول سے زیادہ درجہ حرارت ہونے کی وجہ سے شمالی علاقوں میں برف پگھلنے کی شرح بڑھنے کا بھی امکان ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv