لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کا لندن کا دورہ متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق لیگی قیادت 11 اپریل کو لندن پہنچے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم بیلاروس کے دورے کے بعد وہیں سے لندن جائیں گے، شہباز شریف تین دن جبکہ نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن سے دوبارہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، اس موقع پر کئی اہم سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔
Comments