Social

کیا نواز شریف مسئلہ بلوچستان کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سیاسی مبصرین کے مطابق ملین ڈالر سوال یہ ہے کہ کیا نواز شریف بلوچستان مسئلے کے سیاسی حل کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے اپنی بات منوا سکتے ہیں-

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے صدر میاں نواز شریف سے بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ایک چھ رکنی وفد کے ہمرا بدھ کے روز جاتی عمرہ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

بلوچ لیڈروں کی اس ملاقات میں سینیٹر جان محمد بلیدی، ممبر قومی اسمبلی پھلین بلوچ، سردار کمال خان بنگلزئی، اسلم بلوچ، شاوس خان بزنجو اور ملک ایوب شامل تھے۔ اس ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ نون کی طرف سے احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، اور اویس لغاری، سمیت دیگر نون لیگی رہنما بھی موجود تھے
ڈھائی گھنٹے جاری رہنے والی اس ملاقات میں بلوچ رہنماؤں نے نواز شریف کو اختر مینگل کے دھرنے اور بلوچ خواتین کی گرفتاری کے بعد صوبے میں پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا اور بلوچ عوام کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہی دی۔
ملاقات میں شامل ایک نون لیگی رہنما نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بلوچ رہنماؤں کی خواہش پر نواز شریف بلوچستان میں حالات کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ ان کے بقول اس موقعے پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچوں کو حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ نواز شریف نے بلوچ رہنماؤں کے وفد کو بتایا کہ وہ اس سلسلے میں شہباز شریف سے بات کریں گے اور یقینی بنائیں گے کہ شہباز شریف اس معاملے کو ذاتی طور پر دیکھیں۔
نواز شریف نے بلوچ رہنماوں کو یقین دلایا کہ وہ بلوچستان کے سیاسی حل پر یقین رکھتے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv