Social

عمران خان کی رہائی کیلئے بہت کچھ کیا لیکن اللہ کی طرف سے ہر چیز کا وقت مقرر ہے، علی امین گنڈا پور

پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ میں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے بہت کچھ کیا لیکن اللہ کی طرف سے ہر چیز کا وقت مقرر ہے، علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا،پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا کہناہے کہ میں نے عمران خان کی رہائی کیلئے کوشش کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
میرا ضمیر مطمئن ہے۔میں ہر بندے کو خوش نہیں کرسکتا کارکنوں کو جلد خوشخبری ملے گی۔انہوں نے کہا تمام کہ اختلافات پارٹی کے اندر حل کرنے چاہئیں۔اس وقت پارٹی میں بیان کوئی دیتا ہے اور اس کی تشریح کوئی اورکرتا ہے۔علی امین گنڈاپور نے پارٹی میں اپنے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جن کو دشمنی کا شوق ہے تو میرے خلاف اعلان جنگ کر دو۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کیساتھ ناروا سلوک کا وقت آنے پر حساب لیا جائے گا۔

عمران خان کی بہنوں کیساتھ ناروا سلوک ناقابل برداشت تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپورنے یہ بھی کہا تھا کہ حکومت کی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے آرہے ہیں آگے بھی کرتے رہیں گے۔ بانی پی ٹی آئی نا حق قید تھے۔ ان کی رہائی تک ہماری جدو جہد جاری رہے گی۔علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہاتھا کہ ملاقات کی اجازت نہ دینااور تشدد کرناحکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت تھا۔
حکومت ہوش کے ناخن لے اور ملک کو انارکی کی طرف لے جانے سے باز آئے۔بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ اورپارٹی قائدین کو ملاقات کی اجازت نہ دیناانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی تھا۔ حکومت کوعدالتی احکامات کی کوئی پرواہ ہے نہ بنیادی انسانی حقوق کا کوئی لحاظ نہیں تھا۔انہوں نے مطالبہ کیاتھا کہ عدلیہ اپنے احکامات اور انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔حکومت بانی پی ٹی آئی کی دشمنی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تمام حدیں پار کر رہی تھی۔اس طرح کےغیر انسانی اور غیر قانونی ہتھکنڈے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv