Social

وزیراعظم کا ایران سے پاکستانیوں کے قتل کی وجوہات سامنے لانے کا مطالبہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ایران سے پاکستانی مزدوروں کے قتل کی وجوہات سامنے لانے کا مطالبہ کردیا، تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صوبہ سیستان کے علاقے مہرستان میں 8 پاکستانیوں کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے اور اس بہیمانہ اقدام کی وجوہات عوام کے سامنے لائے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم نے ایرانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے مرحومین کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی، وزیرِ اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور خطے میں موجود تمام ممالک کیلئے تباہ کن ہے، خطے میں موجود ممالک کو مل کر دہشت گردی کے خلاف مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

بتایا جارہا ہے کہ وزیرِاعظم نے وزارت خارجہ کو پاکستانیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو ان کی میتوں کی باحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، اس کے علاوہ شہباز شریف کی جانب سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ ایرانی حکومت ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے بعد قرار واقعی سزا دے اور اس بہیمانہ اقدام کی وجوہات عوام کے سامنے لائے۔
یاد رہے کہ ایران میں پاکستانی مزدوروں کو قتل کر دیے جانے کی لرزہ خیز واردات پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے، ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں ایک ورکشاپ میں کام کرنے والے 8 پاکستانیوں کو قتل کیا گیا، پاکستانی مزدور ہفتہ کی صبح ورکشاپ میں کام میں مصروف تھے کہ اس دوران انہیں وہاں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، قتل کیے جانے والے 8 پاکستانیوں میں سے 5 کی شناخت کر لی گئی ہے، جن 5 پاکستانیوں کی شناخت ہوئی ان کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv