اسلام آباد(نیوزڈیسک)امریکی کانگریس اراکین نے دورہ پاکستان کو دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور تعاون کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیدیا، پاکستان کے دورے پر آئے امریکی اراکین کانگریس نے اپنے دورے کو انتہائی کامیاب اور مستقبل کے حوالے سے اہم قرار دیا ہے،اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وفد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دے گا اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
امریکی کانگریس اراکین نے کہا کہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس رکن جیک وارن برگ مین نے کاکہناہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی اہمیت مسلمہ ہے ان کی اہمیت کو مستقبل میں کسی صورت کم نہیں سمجھا جا سکتا۔
اس کے مثبت اثرات نہ صرف پاکستان اور امریکہ بلکہ دنیا کے دیگر ترقی پذیر علاقوں پر بھی مرتب ہوں گے۔
رکن کانگریس نے کہا کہ کان کنی کے نئے طریقے اور نئی مصنوعات یہ تمام عناصر ہمارے پیداواری مستقبل کیلئے نہایت اہم ہیں۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات اس لئے ضروری ہیں کہ ہم دونوں ملک آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات انتہائی اہم ہیں مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں اور شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں۔
اس شراکت داری میں معدنیات ایک اہم شعبہ ہے۔جیک وارن برگ مین کامزید کہنا ہے کہ یہ اقدامات آنے والے وقت میں ایسی مضبوط صنعتوں کی بنیاد رکھیں گے جو پاکستان سمیت پوری دنیا کیلئے فائدہ مند ہوں گی۔کان کنی کے جدید طریقے اور نئی مصنوعات پیداوار کے مستقبل کیلئے نہایت اہم ہیں۔برگ مین نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات اس بنیاد پر استوار ہیں کہ دونوں ممالک آزادی اور خودمختاری پر یقین رکھتے ہیں اور یہی اشتراک دونوں کو قریب لاتا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی نے اپنی گفتگو کا آغازالسلام علیکم اورشکریہ کے الفاظ سے کیا۔انہوں نے کہا’پاکستان کا دورہ شاندار رہا، ہم پاکستانیوں کی گرمجوش میزبانی کے شکر گزار ہیں۔تھامس سوازی نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستان کا دورہ شاندار رہا۔
ہمیں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہو گا۔ پاکستانی محنتی، تعلیم یافتہ اور خاندانی ہیں۔ معاشی سلامتی کیلئے دونوں ملک مل کر کام کرینگے۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی تارکینِ وطن ہمارے لئے ایک سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں جنہوں نے ہماری سرزمین پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔تھامس رچرڈ سوازی نے کہا کہ پاکستانیوں میں بے شمار خوبیاں موجود ہیں۔
یہ لوگ محنتی، تعلیم یافتہ اور خاندانی ہیں۔ معاشی سلامتی کیلئے دونوں ملک مل کر کام کریں گے اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے۔کانگریس مین جوناتھن لوتھر جیکسن کا گفتگو کے دوران کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن ہے۔ پاکستان میں مذہبی مقامات کا دورہ کیا اور پاکستان کے اعلیٰ ترین حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے انہیں وسعت دینے اور پاکستان کی کامیابیوںکیلئے پرعزم ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ تاریخ اور باہمی اعتماد کی بنیاد پر تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا یہ ایک سنہری موقع ہے۔ جوناتھن جیکسن نے پاکستان کے مذہبی مقامات کا دورہ کرنے اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کو یادگار قرار دیا۔
Comments