Social

اسلام آباد میں پڑنے والے اولوں کا سائز ٹمپریچرکنٹراسٹ کی وجہ سے بڑا ہوا، ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات

اسلام آباد(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹرانجم نذیرضیغم کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پڑنے والے اولوں کا سائز ٹمپریچرکنٹراسٹ کی وجہ سے بڑا ہوا،طوفانی بارش سے متعلق پیشگوئی پہلے کی جاچکی تھی اور 14 اپریل کو بتا دیا تھا کہ مغربی ہواﺅں کا سلسلہ داخل ہو گا، ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ مارگلہ کے قریبی علاقوں میں اولوں کا سائز بڑا تھا ۔
اسلام آباد میں گزشتہ روز تیز ہوائیں چلی تھیں مگر بارش زیادہ نہیں ہوئی جبکہ راولپنڈی کی طرف ژالہ باری نہیں ہوئی۔ڈپٹی ڈائریکٹرانجم نذیر ضیغم کا گفتگو کے دوران مزید کہنا تھا کہ یہ بھی پیشگوئی کی گئی تھی کہ پوٹھوہار میں ژالہ باری اور طوفانی بارش ہو گی۔

گزشتہ روز اسلام آباد کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ ٹمپریچر کنٹراسٹ ہونے کی وجہ سے اولے کا سائز بڑا ہوا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جس طرح گزشتہ روز اسلام آباد میں شدید گرمی کی لہر کے دوران اچانک آسمان نے اولے برسائے اور شدید ژالہ باری سے سیکڑوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا، اس طرح کی ژالہ باری دوبارہ بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جب موسم بدل رہا ہوتا ہے تو اس طرح کے ایونٹ ہوتے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس ژالہ باری کے حوالے سے الرٹ پہلے جاری کیا جا چکا تھا۔
علاوہ ازیں ہیٹ ویو کی لہر بھی آئندہ کچھ دنوں میں پیش آ سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ۔آج پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں بادل برسانے والا سسٹم موجود ہے جس کے زیر اثر صوبے کے بیشتر اضلاع میں کل بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ لاہور میں بھی موسم خشک رہے گا۔ آج بارش کا امکان نہیں ہے، کل لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادلوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv