Social

سوشل میڈیا سے خوفزدہ لوگ اپنے غصے کو ٹھنڈا کریں، عارف علوی کا مشورہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ جو لوگ سوشل میڈیا سے خوفزدہ ہیں انہیں یہ سمجھ لینا چاہیئے کہ یہ جعلی خبروں پر قابو پانے کا اب بھی تیز ترین اور بہترین ذریعہ ہے اور سوشل میڈیا یہاں رہنے کے لیے ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یوٹیوب کو 4 سال کے لیے بلاک کیا اور اب ٹویٹر پر پابندی لگا دی گئی ہے، جھوٹی خبروں کا جبر، گرفتاریوں اور تشدد سے نہیں بلکہ سچائی سے مقابلہ کریں، سوشل میڈیا پر الزام نہ لگائیں، اپنے غصے کو ٹھنڈا کریں اور غور کریں کس طرح خام ڈیٹا معلومات کی طرف لے جاتا ہے پھر علم کی طرف بصیرت اور حکمت فراہم کرتا ہے، اللہ الحق ہے اور اس کا علم سچ ہے۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سوشل میڈیا کے غیرذمہ دارانہ استعمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ قرآن کہتا ہے جب تمہارے پاس کوئی اطلاع آئے تو اچھی طرح تحقیق کر لیا کرو مگر سوشل میڈیا پر اطلاع جیسی آئے ویسے ہی آگے بڑھا دی جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا تھا کہ جس ملک کے تمام ادارےآئین اور قانون کے مطابق کام کریں ایسی ریاست کو ہارڈ اسٹیٹ کہا جاتا ہے، دنیا کی تاریخ میں کلمے کی بنیاد پر صرف دو ریاستیں بنی ہیں، ایک ریاست طیبہ کلمے کی بنیاد پر بنی تھی اور دوسری ریاست 1300 سال بعد پاکستان کی صورت میں بنی، ہمارے آباو اجداد نے اس ملک کی بنیاد دو قومی نظریے پر رکھی تھی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv