Social

چیف جسٹس انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کا نوٹس لیں،عمران خان نے یحییٰ آفریدی کے نام خط لکھ دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کے نام خط لکھ دیا ،بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے خط چیف جسٹس کے چیمبر میں پہنچا دیا، خط چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور قائمقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام لکھا گیا ہے۔سپریم کورٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جوخط لکھنے کا کہا تھا وہ خط پہنچانے آئی ہوں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے خلاف قائم کئے گئے بے بنیاد مقدمات سے متعلق چیف جسٹس کے نام خط لکھا ہے جس میں ان پر انہوں نے تمام مقدمات کی تفصیلات بیان کی ہیں ۔بانی پی ٹی آئی نے یہ خط چیف جسٹس کو پہنچانے کی میری ذمہ داری لگائی تھی وہی خط پہنچانے یہاں آئی ہوں۔

خط کے ذریعے چیف جسٹس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان تمام معاملات میں آئین و قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے کیلئے عدالتی کردار ادا کریں اور انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کا نوٹس لیں۔

بانی پی ٹی آئی نے خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ اس وقت ملک بھر میں 200 سے زائد مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں جن میں بیشتر کو غیر سنجیدہ اور سیاسی انتقام پر مبنی قرار دیا گیا ہے۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ 2022 سے اب تک صرف 5 مقدمات میں ٹرائل مکمل ہوا ہے۔خط میں بتایاگیا ہے کہ ان مقدمات میں 2 توشہ خانہ سے متعلق کیسز شامل ہیں جن میں خریداری کے الزامات پر کارروائی کی گئی۔
ایک کیس 2018 میں نکاح سے قبل عدت سے متعلق ہے جس میں دی گئی سزا پر اپیل کا فیصلہ آ چکا ہے اور اسے موخر کر دیا گیا ہے۔بانی پی ٹی آئی کا اپنے خط میں مزید کہنا تھا کہ اسی طرح ایک مقدمہ سابق وزیر اعظم کے طور پر حاصل کئے گئے خفیہ سفارتی سائفر سے متعلق ہے جس میں دی گئی سزا کو بھی اپیل میں چیلنج کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ القادر ٹرسٹ کیس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے اور سزا کی معطلی کی درخواست بھی زیر التوا ہے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان تمام کیسز میں عمران خان نے کسی قسم کا ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا اور ان کے خلاف کارروائیوں کو سیاسی محرکات پر مبنی قرار دیا گیا ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ یہ کھلا خط ہے جو عوام تک بھی پہنچ جائے گا۔خط بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر لکھا گیا ہے جس کا متن 10 صفحات پر مشتمل ہے، خط میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کا حوالہ دیا گیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv