لاہور(نیوزڈیسک)گرینڈ ہیلتھ الائنس کا اپنے مطالبات کے حق میں 21ویں روز بھی دھرنا جاری رکھا جبکہ آج ( پیر) کے روز ایک بار پھر مال رود پر وزیراعلیٰ ہائوس کی طرف ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ پولیس کی طرف سے دھرنے کی طرف آنے والے راستوں اور مال روڈ کو مخصوص مقام سے عام ٹریفک کے لئے بند رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے شہری متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہیں ۔
سرکاری ہسپتالوں میں آج پیر 9ویں روز بھی او پی ڈیز بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر دھرنے میں شریک ملازمین کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک احتجاج پر بیٹھے رہیں گے ، ہمارا اٹل فیصلہ ہے اس کے لئے ہمیں کسی بھی طرح کی قربانی دینا پڑی تو دریغ نہیں کریں گے۔ دوسری جانب مظاہرین نے آج پیر کے روز ایک بار پھر وزیر اعلیٰ ہائوس کی طرف ریلی نکالنے کااعلان کیا ہے جس کے لئے پولیس نے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی
Comments