Social

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ سے رابط ،رپورٹ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو تائے یل سے ٹیلیفون پر رابط کیا ہے کورین وزیر خارجہ کو موجودہ علاقائی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے انڈیا کی بے بنیاد پراپیگنڈہ مہم اور یکطرفہ اقدامات، خصوصاً سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے جیسے اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا.

جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو تائے یل نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ظاہر کی اور مسائل کے حل کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا تاکہ علاقائی امن و سلامتی کو برقرار رکھا جا سکے دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کی حیثیت سے باہمی اور کثیرالجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیاکورین وزیر خارجہ نے گذشتہ ماہ اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے تیسرے امن مشن وزارتی اجلاس کی مشترکہ میزبانی کو سراہا.


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv