Social

بے تحاشہ ٹیکس لگانے کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکامی، شارٹ فال 800 ارب روپے سے تجاوز کر گیا

لاہور (نیوزڈیسک) ٹیکس شارٹ فال 800 ارب روپے سے تجاوز کر گیا، عوام پر بے تحاشہ ٹیکس لگانے کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکامی، اپریل کے دوران بھی ٹیکس ہدف حاصل نہ ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کو اپریل کے دوران 110 ارب روپے سے زائد ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو اپریل کے دوران 963 ارب روپے اکٹھے کرنا تھے، اپریل کے دوران 850 ارب روپے سے زائد اکٹھے کر سکا، جولائی سے اپریل ریونیو شارٹ فال 815 ارب سے زیادہ ہو گیا، ایف بی آر کو جولائی سے اپریل 10 ہزار 130 ارب اکھٹے کرنا تھے۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ سالانہ بنیادوں پر 30 فیصد ریونیو گروتھ ریکارڈ ہوئی، ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب آئی ایم ایف شرط کے مطابق ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv