Social

پاک فوج کی دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے جدید ہتھیاروں کے ساتھ جنگی مشقیں؛ سکیورٹی ذرائع

راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاک فوج کی دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے جدید ہتھیاروں کے ساتھ جنگی مشقیں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کے بعد دی جانے والی گیڈر بھپکیوں کے پیش نظر پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، اس سلسلے میں پاک فوج کی جنگی مشقیں پورے زور و شور سے جاری ہیں، جن میں جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ بھی کیا جا رہا ہے اور جنگی حکمتِ عملی کے مطابق افسران اور جوان اپنی پیشہ ورانہ مہارتیں بھرپور طریقے سے دکھا رہے ہیں، ان مشقوں کا مقصد دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک فضائیہ بھی دشمن کو دھول چٹانے کے لیے ہر دم تیار ہے، پاک فضائیہ نے ہمیشہ پاکستان کی سالمیت کی خاطر اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انتہائی پروفیشنل اور مؤثر انداز میں ادا کی ہیں، پاکستان ائیر فورس پوری دنیا میں اپنی تکنیکی مہارت اور دلیرانہ شہرت سے جانی جاتی ہے، جدید ترین لڑاکا طیاروں سے لیس پاکستان ائیر فورس کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار اور پُر عزم ہے۔

سکیورٹی ذرائع کہتے ہیں کہ کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائے گا، دشمن کی کسی بھی مذموم کارروائی سے نمٹنے کے لیے افواج پاکستان مکمل تیار ہیں، پاکستان کی علاقائی سالمیت کو چیلنج کیا گیا تو بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا، جہاز، ٹینک اور گرجتی آرٹلری دشمن کو خاموش کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاک مسلح افواج چھوٹے بڑے تمام جدید جنگی ہتھیاروں کے ساتھ مکمل تیار ہیں، مادر وطن کے دفاع کےلیے قوم اور مسلح افواج دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv