Social

ایک امتحان کبھی بھی آپ کا فیصلہ نہیں کرسکتا، بھارتی وزیراعظم کا معنی خیز پیغام

نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ایک معنی خیز پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ایک امتحان کبھی بھی آپ کا فیصلہ نہیں کرسکتا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو جو اپنے سکور پر تھوڑا سا افسردہ محسوس کرتے ہیں، میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ ایک امتحان کبھی بھی آپ کے بارے میں کوئی فیصلہ یا آپ کی تعریف نہیں کرسکتا، آپ کا سفر بہت بڑا ہے اور آپ کی طاقتیں مارک شیٹ سے کہیں آگے ہیں، پراعتماد رہیں، متجسس رہیں کیوں کہ بڑی چیزیں منتظر ہیں۔

بھارتی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آج صبح میں نے اے ایف ایس آدم پور کا دورہ کیا جہاں میں اپنے بہادر فضائی جنگجوؤں اور سپاہیوں سے ملا، ان لوگوں کے ساتھ رہنا ایک بہت ہی خاص تجربہ تھا جو ہمت، عزم اور بے خوفی کی مثال بنے ہوئے ہیں، ہندوستان ہماری مسلح افواج کا ہمیشہ سے ان تمام چیزوں کے لیے شکر گزار ہے جو وہ ہماری قوم کے لیے کرتے ہیں۔


گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کیا جس کے دوران وہ آف کلر نظر آئے، نریندر مودی نے اپنے خطاب میں پہلگام واقعے کو ظلم قرار دیا اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات کو دہرایا، بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیو نارمل یہ ہے کہ بھارت خود پر حملے کا فوری جواب دے گا، پانی اور خون ساتھ نہیں بہہ سکتے، تجارت، مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، اگر پاکستان سے مذاکرات ہوئے تو دہشتگردی کے خاتمے پر ہوں گے اور کشمیر پر بات ہوگی تو وہ آزاد جموں و کشمیر پر ہوگی، جنگ بندی پاکستان کی درخواست پر عمل میں آئی، ایٹمی حملے کی دھمکی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv