Social

مشرقی سرحد کی طرح مغربی سرحد پر بھی بھارت کی ’’ بی ٹیم ‘‘ دہشتگردوں کو شکست دیں گے، مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر سیف

پشاور (نیوزڈیسک) مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مشرقی سرحد کی طرح مغربی سرحد پر بھی بھارت کی ’’ بی ٹیم ‘‘ دہشتگردوں کو شکست دیں گے۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پاک فوج نے مشرقی سرحد پر بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر ثابت کردیا کہ مغربی سرحد پر بھارت کی "بی ٹیم" دہشت گردوں کو بھی شکست دیں گے۔
خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام سیکیورٹی ادارے بھارت کی " اے " اور " بی" ٹیموں کے خلاف متحد ہیں، بھارت خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی پشت پناہی میں ملوث ہے، امن دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف پولیس اہلکاروں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں,بھارت کی بی ٹیم کو سر اٹھانے نہیں دیا جائیگا،دہشت گردوں نے گزشتہ روز پشاور میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا،خیبر پختونخوا حکومت دھماکے میں شہید اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، واقعے میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ بھارت سے سیزفائر ہوگیا ہے اب ملک میں بھی سیاسی سیزفائر کی ضرورت ہے، سب سے بڑی سیاسی جماعت کے رہنما کو مزید جیل میں نہ رکھا جائے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنی بہنوں سے ملاقات بہت ضروری تھی، راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بھارت کا غرور خاک میں مل چکا ہے۔ قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ پہلی بار دنیا میں کسی مسلمان ملک نے اپنا لوہا منوایا۔ انہوں نے کہا کہ جب پاکستان کا جواب گیا تو پوری دنیا نے دیکھا اور سنا۔ بھارت نے خود اعتراف کیا کہ پاکستان نے 26 مقامات کو ٹارگٹ کیا۔ بھارتی فضائیہ نے رافیل طیارے کے نقصان کا بھی اعتراف کیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv