اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاک فضائیہ کے ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئے، اس کے برعکس ہندوستان میں لاکھوں لوگ "سیزفائر کا مطلب" گوگل کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانیوں کے لیے اورنگزیب احمد پاکستان ایئر فورس پاک فضائیہ کے ترجمان سے بھی زیادہ بن چکے ہیں، وہ اس وقت قومی فخر کا نیا چہرہ اور انٹرنیٹ کے پسندیدہ ایئر فورس افسر ہیں، ائیر وائس مارشل ہندوستان کے خلاف جنگ کے دوران ایک لوک داستان کی علامت بن چکے ہیں، سوشل میڈیا میمز اور ہیش ٹیگز ن کی تعریفوں سے بھرے ہوئے ہیں، ان کی مقبولیت میں اس اضافے کی عکاسی آن لائن ہوئی۔
بتایا گیا ہے کہ 7 سے 12 مئی 2025 تک 2 لاکھ پاکستانیوں نے گوگل پر "اورنگزیب احمد پی اے ایف" اور "رافیل جیٹس" کو سرچ کیا، اورنگزیب احمد اس وقت پاک فضائیہ کا چہرہ بن کر سامنے آئے جب پی اے ایف نے بھارت کے کئی جدید ترین لڑاکا طیاروں کو مار گرایا، جس میں دنیا بھر میں زیادہ زیر بحث رافیل بھی شامل ہے، اورنگزیب احمد کے کہے ہوئے جملے "PAFvIAF; 6-0" کو خاصی شہر ملی اور یہ لائن فوری طور پر وائرل ہوگئی۔
یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں ہندوستانی فضائیہ کی کارکردگی کے بارے میں پاک فضائیہ کے ایئروائس مارشل کے مزاحیہ تبصروں نے انہیں ایک آئیکون میں تبدیل کردیا اور پاکستان بھر میں لوگوں نے ان کے ہلکے پھلکے انداز میں انتہائی سنجیدہ خبریں فراہم کرنے کی بھی تعریف کی اور جب اورنگزیب احمد پاکستان میں لوگوں کے دل جیت رہے تھے، وہیں سرحد پار اس کے بالکل برعکس ہندوستان میں لاکھوں لوگ گوگل پر "سیز فائر کا مطلب" تلاش کرنے میں مصروف دکھائی دیئے۔
Comments