Social

جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے رینک لگانے کی تقریب ملتوی،۔ میڈیا رپورٹس

اسلام آباد (نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم مُنیر کو فیلڈ مارشل کے رینک لگانے کیلئے ایوان صدر میں ہونے والی تقریب ملتوی کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل سید عاصم مُنیر کی ذاتی مصروفیات کے باعث انہیں فیلڈ مارشل کے رینک لگانے کے لیے آج ایوان صدر میں ہونے والی تقریب ملتوی کی گئی ہے، یہ تقریب آج شامل 4 بجے ایوان صدر میں ہونی تھی جس کے ملتوی ہونے کی ایک ممکنہ وجہ خضدار میں سکول بس پر خودکش حملے میں بچوں کی شہادت بھی بتائی گئی ہے، اس تقریب کے دوبارہ انعقاد کے حوالے سے کسی بھی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں ایک پروقار اور خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، فیلڈ مارشل نے شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، انہوں نے اپنے اعزاز کو پوری قوم، مسلح افواج، شہداء اور سابق فوجیوں کے نام کیا۔

معلوم ہوا ہے کہ خصوصی تقریب میں اعلیٰ فوجی حکام اور افسران نے شرکت کی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ان کی قیادت اور خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا جب کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ اعزاز قوم اور پاک افواج کے ان بہادر سپوتوں کے نام ہے جو فولاد کی دیوار کی طرح دشمن کے سامنے سینہ سپر رہے، یہ دن پاکستان کے ان محافظوں کے عزم، قربانی اور ایثار کی یاد دلاتا ہے جو مادرِ وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv