Social

بیٹوں نے 90 سالہ والد کی شدید خواہش پر دوسری شادی کرادی ۔ میڈیا رپورٹس

سوات (نیوزڈیسک) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ سوات میں بیٹوں نے 90 سالہ والد کی شدید خواہش پر دوسری شادی کرادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ میں ضلع شانگلہ کے علاقے بشام شنگ میں 90 سالہ بزرگ مولانا سیف اللہ نے اپنی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے دوسری شادی کرلی، جس کا اہتمام ان کے بیٹوں کی جانب سے کیا گیا کیوں کہ مولانا سیف اللہ نے بیوی کے انتقال کے بعد دوبارہ شادی کرنے کی شدید خواہش کا اظہار کیا، جس پر ان کے چاروں بیٹوں نے ان کی خواہش پوری کرنے کا فیصلہ کیا۔
بتایا گیا ہے کہ مولانا سیف اللہ کے چار بیٹے شریف اللہ، شفیع اللہ، رفیع اللہ اور عبداللہ ہیں جو سب سعودی عرب میں کام کرتے ہیں، انہوں نے مل کر اپنے والد کے لیے پہلے رشتہ تلاش کیا اور ایک تولہ سونا حق مہر کے ساتھ یہ شادی انجام پائی، شادی کی تقریب میں مولانا سیف اللہ کے پوتوں، پڑپوتوں اور ان کے پڑپوتوں کے بچوں نے بھی شرکت کی اس کے علاوہ محلے دار اور مقامی افراد بھی تقریب میں موجود تھے، انتہائی سادگی سے منعقد کی جانے والی اس تقریب نے سب کی توجہ حاصل کرلی اور یہ خاندانی یکجہتی کی ایک منفرد مثال بن گئی۔

مولانا سیف اللہ کے بیٹوں کا کہنا ہے کہ والدہ کے انتقال کے بعد والد خود کو تنہا محسوس کرتے اور کبھی کبھار دوبارہ شادی کی خواہش کا اظہار کرتے تھے، ہمارے والد ایک امام مسجد رہے ہیں اور انہوں نے اپنی زندگی ہماری پرورش کے لیے وقف کردی اس لیے ہم خود کو خوش نصیب سمجھتے ہیں کہ ان کی دیرینہ خواہش پوری کرسکے جس کے نتیجے میں والد کو ایک نئی شریکِ حیات مل گئیں۔
اس منفرد شادی کے حوالے سے مقامی رہائشیوں نے کہا کہ ایسا منفرد واقعہ معاشرتی اقدار اور عمر و شادی کے روایتی نظریات کو چیلنج کرتا ہے، مولانا سیف اللہ کے بیٹوں کا عمل والدین کی خواہشات کو اہمیت دینے اور بڑھاپے میں بھی ان کی خوشی کو ترجیح دینے کی ایک مثال ہے، یہ ایک ترقی پسند اور ہمدردانہ اقدام ہے جو ہمیں یاد دلاتا ہے کہ محبت اور رفاقت ایسی نعمتیں ہیں جن کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv