Social

خانیوال، ریلوے سٹیشن پر مسافر پل گر گیا ریلوے ایس ٹی جاں بحق ، خاتون زخمی ، ترجمان ریلوے

خانیوال(نیوزڈیسک)خانیوال ریلوے سٹیشن پر مسافر پل گر گیا جس سے ریلوے ایس ٹی جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی، زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 3 افسران کو معطل کردیا ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کی امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ چکی ہیں جنہوں نے فوری طو پر گرنے والے ملبہ کو ہٹانے کا کام شروع کر دیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس ریلوے اور اعلی افسران جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ پل گرنے سے ریلوے ایس ٹی اکرم اور خاتون ملبے کے نیچے دب گئے تھے۔ریسکیو کے مطابق ریلوے ملازم کی شناخت اکرم کے نام سے ہوئی جبکہ خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی، لاش اور زخمی خاتون کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ پل قیام پاکستان سے قبل بنایا گیا تھا ، ریلوے اسٹیشن پر آنے جانے کا یہ واحد رابطہ پل تھا۔ ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ خانیوال اسٹیشن پر امدادی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے اور تعمیر کا کام آج سے شروع ہوگا ان کا کہنا تھا کہ ریلوے ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ دوسری جانب خستہ حال پل کی بروقت تعمیر نہ کروانے اور افسران کی نا اہلی پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ریلوے کے 3 اعلی افسران ڈویڑنل انجینئر عابد رزاق اسسٹنٹ انجینئر راجہ یوسف اور انسپکٹر برج محمد عابد کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
انکوائری ٹیم میں سی ای او ریلوے ائی جی ریلوے اور ڈی ایس ریلوے لاہور شامل ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فیصل آباد میں شالیمار ایکسپریس پھاٹک پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹراگئی تھی جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے تھے۔ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں انجن سمیت 12 سے زائد بوگیاں پٹری سے اترگئیں تھیں۔ٹریکٹرٹرالی آئل ختم ہونے کے باعث پھاٹک پر کھڑی تھی۔ حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور فرار ہوگیاتھا۔ حکام کے مطابق ٹرین کراچی سے لاہور آرہی تھی۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں تھیں۔ مسافروں کو امدادی ٹرین میں روانہ کردیا گیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv