Social

اس سے زیادہ دیوار سے نہیں لگ سکتے، اب ملک بھر میں احتجاج ہوگا، جیل سے خود لیڈ کروں گا، عمران خان

راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں عدلیہ اور ایگزیکٹو سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا، 5 جون کو سماعت ہوتی ہے یا نہیں یہ سوالیہ نشان ہے، ہمیں امید ہے کہ ریلیف ملے گا لیکن اس سے زیادہ دیوار کے ساتھ نہیں لگ سکتے، اب مُلک بھر میں احتجاج ہوگا، جیل سے خود لیڈ کروں گا، میں سب جانتا ہوں کہ کس کو کیوں ملاقات کے لیے آنے دیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے حکومت کے خلاف خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، اس حوالے سے تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے پارٹی قائد کا پیغام عوام تک پہنچایا۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے، احتجاجی تحریک کا مرکز اسلام آباد نہیں ہوگا بلکہ ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

عمران خان کہتے ہیں کہ ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا ہے، ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا، اب ہم ملک بھر میں احتجاج کریں گے جسے میں جیل سے خود لیڈ کروں گا، احتجاجی تحریک سے متعلق تمام ہدایات میں جیل سےدوں گا، اس دفعہ تحریک کو نتیجہ خیز بنانا ہے، تحریک چلانے میں رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہمیں بھی طریقے آتے ہیں، پارٹی لیڈرشپ پر اعتماد ہے لیکن تحریک میں لیڈ خود کروں گا۔
سینیٹرعلی ظفر نے بتایا کہ عمران خان بہت سنجیدہ ہیں اور اب جو تحریک چلے گی ایسی پہلے کبھی نہیں چلی ہوگی، بانی پی ٹی آئی نے مجھےذمہ داری دی ہے کہ احتجاجی تحریک کا پلان بنا کر دوں، بانی پی ٹی آئی سے آئندہ ملاقات پر احتجاجی تحریک کا پلان پیش کروں گا، وکلا اور پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد منصوبہ بندی کریں گے، جس کے بعد چند دنوں میں احتجاجی تحریک کی حکمت عملی تیار ہو جائے گی، اگلی ملاقات کے بعد عمران خان خود ذمہ داریاں تفویض کریں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv