Social

کم عمری کی شادی سے متعلق قانون مسترد، مولانا فضل الرحمان کا ملک بھر میں احتجاج کا اعلان؛ پریس کانفرنس

پشاور (نیوزڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کم عمری کی شادی سے متعلق قانون کو مسترد کرتے ہوئے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جائز نکاح کو مشکل بنایا جا رہا ہے، جے یو آئی کم عمر شادی کے بل کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے کیوں کہ دین اسلام میں شادی کی شرط عمر نہیں بلکہ بلوغت ہے اسی لیے اسلامی نظریاتی کونسل بھی اس قانون کو مسترد کرچکی ہے، قرآن و سنت کے برعکس کوئی قانون سازی قبول نہیں کی جائے گی اور جے یو آئی ف کا مؤقف اس بارے میں بالکل واضح ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک کی اسلامی شناخت کو جان بوجھ کر ختم کیا جا رہا ہے اور ہم اب بھی غلامی کے دور سے گزر رہے ہیں، ملک میں قرآن و سنت کے منافی قانون سازی ہو رہی ہے جسے جے یو آئی ف کسی صورت قبول نہیں کرے گی، جمہوریت اپنا مقدمہ ہار چکی ہے جبکہ فیٹف اور آئی ایم ایف کو جواز بنا کر قانون سازی کی جا رہی ہے، آج پاکستان میں آئین کو پامال کیا جا رہا ہے، حکومتی اقدامات کو ہم مسترد کرتے ہیں اس کے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گے، 29 جون کو ہزارہ ڈویژن میں ایک بہت بڑا اجتماع منعقد کیا جائے گا، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ نائن الیون کے بعد دنیا میں ایک نئی صف بندی پیدا ہوئی اور اب ہم ایک نئی جنگ میں داخل ہوچکے ہیں، جے یو آئی ف کی تجویز ہے کہ ایشیائی خطے کو متحد و مضبوط کیا جائے، مودی کی حماقت کی وجہ سے خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور بھارتی جارحیت کے امکانات موجود ہیں، اس صورتحال میں پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے لیے ناگزیر ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv