لاہو ر(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس آپریشن پر مبارکباد دی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز پر فخر ہے جنہوں نے 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو جہنم واصل کیا۔ دہشت گردی کے خلاف آپریشن ریاست کے غیر متنزلزل عزم کی روشن مثال ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے ہر فتنے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پوری قوم متحد ہے
Comments