Social

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق پاکستان سے منسوب بیان جعلی قرار؛ سیکیورٹی ذرائع

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ایران اور اسرائیل کی جنگ سے متعلق پاکستان سے منسوب بیان جعلی قرار دے دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سفارتی و سکیورٹی ذرائع نے پاکستان سے منسوب ایران اسرائیل جنگ سے متعلق سوشل میڈیا پربیان جعلی قرار دیا ہے، اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ ایرانی جھنڈےاورپاکستان کے پرچم کی تصویرکے ساتھ جاری بیان فیک نیوز ہے اور پاکستان سے منسوب ایران کی حمایت میں جوہری ردعمل کے بیان میں کوئی صداقت نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے امریکہ کو اسرائیل کے خلاف ردعمل سے آگاہ کرنے کا بیان بے بنیاد ہے، جعلی بیان میں پاکستانی فوج کے ایران کے ساتھ جنگ میں شمولیت کی بات بھی غلط ہے، پاکستان کی جانب سے اسرائیل پر جوہری حملے کی دھمکی کے جھوٹے اور من گھڑت پروپیگنڈے کا مقصد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ امریکہ سے توجہ ہٹانا ہے۔

دوسری طرف پاکستان نے ایران اسرائیل کشیدگی پر اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، ایران کو دفاع کا پورا حق حاصل ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اسرائیل کی حالیہ کارروائیوں پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کاحق حاصل ہے کیوں کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی خودمختاری کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر میں امن و سلامتی کے لیے شدید خطرہ بن سکتے ہیں، اس کے علاوہ اسرائیل نے غزہ میں نہتے شہریوں اور معصوم بچوں کو بے دردی سے قتل کیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، عالمی برادری کو اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھانے ہوں گے، سلامتی کونسل کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرنا چاہیے تاکہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv