Social

پاکستان و چین کا ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مہارت کے فروغ کا تاریخی معاہدہ؛ رپورٹ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی منتقلی اور صنعتی مہارت کے فروغ کے لیے 5 سالہ تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل ( ایس آئی ایف سی ) کے تحت سامنے آنے والی یہ پیشرفت پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون کا حصہ ہے جس کا مقصد ملکی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے، معاہدہ پاکستان انڈسٹریل سیونگ مشینز امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن اور چین کی گوانگ ڈونگ شو میکنگ مشینری ایسوسی ایشن کے درمیان طے پایا۔
بتایا گیا ہے کہ اس معاہدے کے تحت آئندہ 5 سالوں میں پاکستان میں جوتا سازی، چمڑے اور گارمنٹس کے شعبوں میں جدید ترین چینی مشینری اور ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے گی، اس معاہدے کو پاکستان کی برآمدی صنعت خصوصاً فٹ ویئر اور گارمنٹس سیکٹر میں معیار اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کا باعث قرار دیا جارہا ہے، جس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے، معاہدہ مقامی صنعتکاروں اور برآمدکنندگان کے لیے ترقی کا نیا دروازہ کھولنے کا باعث بنے گا۔

علاوہ ازیں پاکستان اور چین کے درمیان جدید ترین دفاعی ساز و سامان کی خریداری کا معاہدہ بھی طے پایا ہے، جس کے تحت پاکستان چین سے 40 ففتھ جنریشن جے 35 اسٹیلتھ فائٹر طیارے، کے جے 500 اواکس طیارے اور ایچ کیو 19 میزائل ڈیفنس سسٹم حاصل کرے گا، معاہدے کے تحت پاکستان کا دفاعی نظام مزید ناقابل تسخیر بنے گا جب کہ پاک فضائیہ کی فضاوں پر گرفت اور خطے میں اس کی برتری میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ یہ معاہدہ شنیانگ ائیر کرافٹ کارپوریشن کے تیار کردہ جے 35 کی عالمی مارکیٹ میں پہلی برآمد ہوگا، یہ طیارہ اپنی جدید اسٹیلتھ صلاحیتوں کی بدولت دشمن کے فضائی علاقے میں گھسنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جے 500 اواکس طیارہ اپنے کمپیکٹ سائز کی وجہ سے پاکستان کی فضائی نگرانی کی صلاحیتوں کو نا صرف مضبوط کرے گا اور علاقائی جھڑپوں کے دوران بہتر طریقے دفاع بھی فراہم کرےگا، اسی طرح، ایچ کیو 19 میزائل دفاعی نظام پاکستان کی بیلسٹک میزائلوں سے دفاع کی صلاحیتوں کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv