Social

یہ غلامی کی آخری حد ہے‘ خیبرپختونخواہ حکومت کی ٹرمپ کی نوبیل انعام کیلئے نامزدگی کی مخالفت ؛ مشیراطلاعات بیرسٹر سیف

پشاور (نیوزڈیسک) خیبرپختونخواہ حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل انعام کیلئے نامزد کرنے کی مخالفت کردی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے نوبیل انعام یافتہ صدر ٹرمپ نے ایران کے معصوم شہریوں پر براہِ راست حملہ کیا، ٹرمپ کی نوبیل انعام کے لیے نامزدگی غلامی کی آخری حد ہے، شہباز شریف خوشامد چھوڑ کر ’ایبسولیوٹلی ناٹ‘ کہنے کی ہمت پیدا کریں، اقتدار کے لیے خوشامد کی بجائے قیدی نمبر 804 بن جانا کہیں بہتر ہے۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف خوشامد ضرور کریں مگر ملکی و قومی مفادات کا بھی خیال رکھیں، شہباز شریف کے نوبیل انعام یافتہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر براہِ راست حملہ کیا، صدر ٹرمپ نے 8 مرتبہ غزہ میں جنگ بندی کی قراردادوں کو مسترد کیا ہے، اب ایران اور اسرائیل میں ثالثی کے بجائے معصوم شہریوں پر حملے کیے جارہے ہیں۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ جو مسلمانوں پر بم برسائے اسے نوبیل انعام کے لیے نامزد کرنا ناقابلِ فہم ہے، خوشامد کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، شہباز شریف کے لیے یہ باعثِ شرم ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی نوبیل انعام کے لیے نامزدگی غلامی کی آخری حد ہے، شہباز شریف خوشامد چھوڑ کر ’ایبسولیوٹلی ناٹ‘ کہنے کی ہمت پیدا کریں کیوں کہ اقتدار کے لیے خوشامد کی بجائے قیدی نمبر 804 بن جانا کہیں بہتر ہے، عمران خان ’ایبسولیوٹلی ناٹ‘ پالیسی کی بدولت ہی عوام کے دلوں میں بسا ہوا ہے، انہوں نے کبھی امتِ مسلمہ کے خون کا سودا نہیں کیا، عمران خان نے ہمیشہ امتِ مسلمہ کی عزت، وقار اور سربلندی کے لیے سوچا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv