Social

صدرٹرمپ سے فیلڈمارشل کی ملاقات پاکستان کی سٹریٹیجک اہمیت کی عکاس ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ملاقات پاکستان کی سٹریٹیجک اہمیت کی عکاس ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس ہوا، چیئرمین جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف، تینوں سروسز چیف اور وفاقی وزراء اجلاس میں شریک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ایران اسرائیل تنازع کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنا حالیہ دورہ امریکہ پر شرکاء کو اعتماد میں لیا، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات پر وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی، جس پر وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے موجودہ صورتحال میں کردار کو سراہا اور کہا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات پاکستان کی سٹریٹیجک اہمیت کی عکاسی کرتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی سفیر رضا امیر مقدم سے اہم ملاقات بھی ہوئی جس میں خطے میں امن واستحکام اور جغرافیائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے لیے پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیر مقدم وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی، خطے میں امن و استحکام اور تازہ جغرافیائی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران ایرانی سفیر نے ایران اسرائیل امریکہ تنازعہ پر وزیراعظم کو بریفنگ دی اور ایران کے مؤقف سے آگاہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان کے امن و استحکام اور سفارتی حل کے اصولی مؤقف کو دہرایا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv